گدھ کی مکھیوں کے چھتے پر حملہ کر کے شہد کھانے کی ویڈیو وائرل

3 Dec, 2022 | 11:56 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا کبھی آپ نے کسی شکاری پرندے کو شہد کھاتے دیکھا ہے؟ یقیناً نہیں دیکھا ہوگا لیکن آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جسے دیکھ کر صارفین حیرانی میں مبتلا ہیں۔

مذکورہ ویڈیو ایک امریکی گدھ کی ہے جو عموماً  چھوٹے جانوروں اور پرندوں کا شکار کرکے اپنی بھوک کو مٹاتا ہے لیکن اس کلپ میں اسے اپنی بھوک شہد کھاکر مٹاتے دیکھا گیا، کیمرے کی آنکھ میں محفوظ اس منظر کو اب تک کئی لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا ہو جو حیرانی میں مبتلا نہ ہوا ہو، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس پرندے نے   شہد کی مکھیوں کے چھتے  پر حملہ کیا۔

حملے کے دوران شہد کی مکھیاں بھی اپنے چھتے کا دفاع کرتی ہیں اور متعدد مکھیوں نے گدھ کو بھی گھیرا،اس پر بیٹھیں اور ڈنگ مارے لیکن وہ مزے سے شہد کھانے میں مصروف رہا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شکاری پرندے کو کبھی شہد کھاتے نہیں دیکھا۔

مزیدخبریں