(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بوائے فرینڈ کے ہاتھوں لڑکی کے خوفناک قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاسٹ اڑیسہ میں ایک لڑکے نے اپنی دوست کو دوسرے لڑکے سے تعلق کے شبے میں پہلے گولی مار کر قتل کیا اور پھر اسے جلا ڈالا اور اس کی لاش کو چھپانے کے لیے جنگل میں دفنا دیا۔
پولیس کے مطابق متوفی لڑکی کے دوست سچن اگروال سے جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے پہلے لڑکی کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر اسے دور ایک جنگل میں لیجا کر پیٹرول چھڑک کر اس کی لاش کو آگ لگادی اور پھر لاش کو چھپانے کے لیے اسے دفنا دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سچن اگروال بھی لڑکی کے گھر والوں کے ساتھ مل کر انہیں دھوکا دیتا رہا اور مختلف کہانیاں گڑھتا رہا تاہم مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کی تو سچن اگروال نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔