ویب ڈیسک:دنیا کے امیر شخصیات میں سے ایک مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ماضی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ’لوست ان ہیسٹری‘ نامی ٹوئتر پیچ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو 1995 میں منعقدہ مائیکرو سافٹ کی لانچ پارٹی کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سمیت چند امریکی کاروباری شخصیات کو بھی اسٹیج پر ناچتے، گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
23 سیکینڈ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی اسٹیج پر موجود ہیں ا ور مائیکروسافٹ کے لانچ پر پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان شخصیات کا یہ روپ پہلے نہیں دیکھا، جبکہ کئی ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔