ویب ڈیسک:بھارت ریاست آندھرا پردیش کی میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے طلبا اور ٹی شرٹ اور جینز پہننے سے منع کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای) نے واضح کیا ہے کہ میڈیکل کے طلبا کو جینز پینٹ اور ٹی شرٹ نہیں پہننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ، ایسوسی ایٹس، پروفیسرز اور میڈیکل کے طلبا کو صرف ساڑھی یا چوڑی دار شلوار پہننی چاہیے۔
ڈی ایم ای نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور پی جی میڈیکل کے طلبا کو صاف ستھرے کپڑے پہننے چاہیئیں۔ داڑھی منڈوانا، بال سنوارنا، اسٹیتھو اسکوپ اور ایپرن پہننا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو اگر میڈیکل کالج میں داخل کرنا ضروری ہو تو کریں کسی مریض کو بلاوجہ منع نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ طلبا، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے تجویز کردہ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے کے بعد مذکورہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔