ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے :فواد چوہدری

 انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے :فواد چوہدری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی۔ 

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے ، وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں ،سفارت خانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں،یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی۔

 حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں اور عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے، آپ کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہمیں بتائیں کیا آپ چاہتے ہیں، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوں اورآپ مرکز میں بیٹھے رہیں، ہم نے بڑی کوشش کی، یہ الیکشن کا نام نہیں لیتے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer