فٹ بال ورلڈ کپ،گروپ میچز کا سلسلہ اختتام پذیر

3 Dec, 2022 | 09:10 AM

ویب ڈیسک: فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ میچز کا سلسلہ اختتام کو پہنچ گیا، 16 ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، راؤنڈ آف سکسٹین کے پہلے دن نیدر لینڈز اور امریکا جبکہ ایونٹ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم ارجنٹینا اور آسٹریلیا مدمقابل آئیں گے۔

ورلڈ کپ فٹ بال اب اپنے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، یہاں ٹیموں کیلئے کوئی دوسرا چانس نہیں، جیتے تو اگلے مرحلے میں، ہارے تو گھر۔راؤنڈ آف سکسٹین کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جس کے پہلے دو میچز آج کھیلے جائیں گے، گروپ اے کی ٹاپ ٹیم نیدرلینڈز کا مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم امریکا سے ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ رات بارہ بجے ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم ارجنٹینا جو کہ گروپ سی کی ونر ہے کا گروپ ڈی کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا۔

مزیدخبریں