ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ شروع

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ شروع
کیپشن: Elections
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز ہوگیا، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع باغ ، راولا کوٹ ، سدہنوتی اور حویلی میں پولنگ ہوگی۔پونچھ ڈویژن کے 10لاکھ 9 ہزار 160 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، چار ڈویژنز میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 36ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہے۔

ووٹنگ کیلئے 487 وارڈز، 1873 پولنگ اسٹیشن اور 2735 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 547پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 406 حساس ترین قراردئیے گئے ہیں۔

پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے پولیس اور رینجرز کی 5ہزار اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔