ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، اومیکرون متاثرہ شخص ہوٹل سے فرار ہو گیا

New type of corona
کیپشن: Covid test
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )  کورونا وائرس کی نئی  قسم اومیکرون سے متاثرہ شخص ہوٹل سے فرار ہو گیا، یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 20 نومبر کو جنوبی افریقہ سے کرناٹک پہنچنے والے 2 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تشخیص ہونے پر انہیں ہوٹل میں قرنطینہ کے لیے ٹھہرایا گیا تاہم ایک شخص فرار ہو گیا۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہوٹل سے فرار شخص کے ساتھ کونٹیکٹ میں آنے والے لوگوں کو ٹریس کر کے ٹیسٹ کیا گیا تو وہ منفی نکلے، تاہم 10 لوگوں غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص مکمل ویکسینیٹڈ تھا، وہ بیس نومبر کو پہنچا تھا ،ہوٹل میں قیام کے دوران ایک سرکاری ڈاکٹر نے اس کا معائنہ بھی کیا تھا، اور اس وقت اس میں کرونا کی علامات بھی موجود تھیں، جس پر اسے سیلف آئیسولیشن کے لیے کہا گیا، 22 نومبر کو اومیکرون کے لیے اس کا سیمپل ایک بار پھر لے کر ٹیسٹ کے لیے بھجوایا گیا،تاہم فرار ہونے والے شخص نے 23 نومبر کو اپنا ایک پرائیویٹ ٹیسٹ کرایا، جو نیگیٹو آیا، اور پھر وہ 27 نومبر کو آدھی رات کو دبئی کے لیے فلائٹ پکڑ کر نکل گیا۔ کرناٹک کے وزیر صحت کے مطابق جب وہ شخص چلا گیا تو اس کے سرکاری ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی اور معلوم ہوا کہ اسے اومیکرون وائرس لاحق تھا۔

 واضح رہے کہ موڈرنا کے سی ای او سٹیفین بنسل نے فنانشل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا  کہ کورونا وائرس کی موجودہ ویکسینز جنتی ڈیلٹا ویرینٹ کے لیے موثر تھیں اتنی وائرس کی نئی قسم کے لیے ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مزید بات کرنے کے لیے سب سے پہلے اعداد و شمار کی طرف نظر ڈالتا ضروری ہے۔ جن سائنسدانوں سے میری بات ہوئی ہے  ان کا کہنا  ہے کہ یہ اچھا نہیں ہوگا۔ 100 دنوں سے پہلے نئی ویکسینز کی تیاری ممکن نہیں۔