بیوٹی پارلر، موبائل شاپ پر ڈاکا، سیلزمین لاکھوں کی نقدی سےمحروم

3 Dec, 2021 | 10:03 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:شاہدرہ میں سیلزمین ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈاکو ایک لاکھ 91 ہزار نقدی لے گئے۔ فیصل ٹاون میں ڈاکو بیوٹی پارلر سے 35 ہزار روپے لے اڑا۔شادباغ میں ڈاکووں نے موبائل شاپ کا صفایا کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سیلز مین کو لوٹ لیا۔ چاند گراونڈ کے قریب دو ڈاکووں نے ابوبکر کو یرغمال بنایا اور ایک لاکھ 91 ہزار نقدی لوٹ کر لے گئے۔ متاثرہ شہری نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

فیصل ٹاون میں ڈاکو نے بیوٹی پارلر کو نشانہ بنا لیا۔مسلح ڈاکو بیلا نامی بیوٹیشن کے پارلر میں داخل ہوا اور 35 ہزار روپے لوٹ کر لے گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

شادباغ میں ڈاکو موبائل شاپ لوٹ کر چلتے بنے ۔ دن دیہاڑے دو ڈاکو علی موبائل شاپ میں داخل ہوئے۔ دکان میں موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔نقدی اور موبائل فون سمیٹ کر فرار ہو گئے۔


 

مزیدخبریں