سٹی42: پاکستان سپرلیگ کےساتویں ایڈیشن کا آغاز ستائیس جنوری سے ہوگا ۔ ایونٹ کے پندرہ میچز کراچی جبکہ انیس مقابلےلاہور میں ہوں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل ستائیس فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کا انتظار ختم،پی ایس ایل سیون کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔چھکے چوکوں سے بھرپور ایونٹ کا آغاز27 جنوری سے ہوگا۔پاکستان سپر لیگ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی ۔
پی ایس ایل کوالیفائر 23 فروری جبکہ ایلیمنٹر میچز 24 اور 25 فروری کو کھیلےجائیں گے۔ایونٹ کا فائنل 27 فروری کولاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل کےلیےپلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔
آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹگری کا حصہ بن گئےہیں۔