پنجاب یونیورسٹی کا نیو،اولڈ کیمپس بند؛ نوٹیفکیشن جاری

3 Dec, 2021 | 09:15 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)سموگ کے باعث پنجاب یونیورسٹی پیر کو بھی بند رہے گی ۔طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر سموگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نیو اور اولڈ کیمپس پیر کے روز بند رہیں گے ۔

رجسٹرار خالد خان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیر کو طلباء کی کلاسز آن لائن ہوں گی،گزشتہ پیر 29 نومبر کو بھی یونیورسٹی سموگ کے باعث بند رہی تھی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں رواں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ دھند میں اضافے کے ساتھ ہی سموگ کے معاملات بھی سنگین ہوں گے ۔

شہر کی آلودہ فضا سے شہریوں کو آنکھ ،جلد ،ناک ،کان اور گلے کےامراض سے لڑنا پڑ رہا ہے،بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے روز مرہ کے معمولات بھی متاثر ہورہے ہیں۔ ائیر کوالٹی انڈکس 345 ریکارڈ کیا گیا جو شام کے اوقات میں بڑھ کر 400 تک پہنچ گیا ۔


 

مزیدخبریں