بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیلئے اہم خبر

3 Dec, 2021 | 07:37 PM

M .SAJID .KHAN

( فہد بھٹی)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خبردار، اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر بھی 2 ہزار کا چالان کٹے گا۔ ون وے کی خلاف ورزی پر پہلے ہی 2 ہزار جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس نے 13 روز میں 18ہزار 670 چالان کر دئیے۔دھڑا دھڑ چالان کے لئےسیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد بھی لے لی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کا جرمانہ 200 سے بڑھا کر 2 ہزار کرنے کا حکم دیا۔ تو ٹریفک پولیس نے اس پر فوری عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔ اب اس پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا دائرہ بڑھانے کے لئےسیف سٹیز کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ قانون توڑنے والا وارڈن کو تو چکمہ دے سکتا ہے۔ لیکن کیمرے کی آنکھ سے کیسے بچے گا۔ شہریوں نے اس اقدام پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ہائیکورٹ نے ٹریفک کی صورتحال میں بہتری کے لئےبغیر لائسنس جرمانہ بھی بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے کا حکم دیا ہے۔ٹریفک پولیس نے 13 روز میں ون وے کی خلاف ورزی پر 18ہزار 670 چالان کئے ہیں۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق بھاری جرمانوں سے قانون شکنی میں کمی آئے گی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دینے کا حکم دیدیا ، عدالت نے 7 دسمبر تک تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا، عدالت کا ایم ٹیگ کی خریداری کیلئے زیادہ سے زیادہ بوتھ بنانے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہاایم ٹیگ کے بغیر گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا سب سے بڑا سبب ہیں۔

مزیدخبریں