ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر ،دکانداروں کی من مانیاں جاری  

People reaction
کیپشن: Vegetable price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی،دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے۔

 تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، پیاز درجہ اول سرکاری ریٹ 36 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 46 سے 50 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے، پیاز درجہ دوئم سرکاری ریٹ 32 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 42 سے 45 روپے فی کلو میں فروخت۔ ٹماٹر د ررجہ اول سرکاری ریٹ 100 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 115 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے، ٹماٹر درجہ دوئم سرکاری ریٹ 90 روپے لیکن اوپن مارکیٹ  سے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

لہسن دیسی سرکاری ریٹ 170 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 190 روپے فی کلو میں فروخت ،لہسن چائنہ سرکاری ریٹ  280 لیکن اوپن مارکیٹ میں 320 روپے فی کلو میں فروخت ادرک چائنہ سرکاری ریٹ 320 لیکن اوپن مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو میں فروخت  جاری ہے۔

آلو  دجہ اول سرکاری ریٹ 62 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 72 سے 75 روپے فی کلو میں فروخت ،آلو درجہ دوئم سرکاری ریٹ 57روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 65 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

میتھی سئیںرکاری ریٹ 32 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 45روپے فی کلو میں فروخت، بیگن سرکاری ریٹ 32روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 45روپے فی کلو میں فروخت ،پھول گوبھی سرکاری ریٹ 21 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں میں 35 سے 40روپے فی کلو میں فروخت،کریلے سرکاری ریٹ 75روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 80 سے 85روپے فی کلو میں فروخت،مٹر سرکاری ریٹ 104روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 120روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔