ویب ڈیسک: فٹبال کی دنیاکےبےتاج بادشاہ رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ آرسنل کے خلاف میچ میں رونالڈونےکیریئرکا 800 واں گول داغ دیا۔
انگلش پریمیئرلیگ میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد آرسنل کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
مانچسٹریونائیٹڈ کی جانب سے اسٹار کھلاڑی رونالڈو نے دو گول اسکور کرکے کیریئر میں 800 گول کرنےکا اعزازبھی اپنےنام کرلیا ہے۔ دوسرے میچ میں ٹوٹنہم نے برینٹفورڈ کو دو صفر سے زیرکیا۔