جارج کلونی نے 35 ملین ڈالر کے اشتہار کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

3 Dec, 2021 | 06:12 PM

  ویب ڈیسک : معروف ہالی وڈ اداکارجارج کلونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف ایک کمرشل میں کام کرنے کا معاوضہ 35 ملین ڈالر مل رہا تھا لیکن بیوی سے مشورے کےبعد پیشکش ٹھکرادی۔

 جارج کلونی نے بتایا ہے کہ انہیں ایک ائیر لائن کے کمرشل میں کام کرنے کا ریکارڈ معاوضہ 35 ملین ڈالر دیا جارہا تھا تاہم اپنی بیوی امل سےجو کہ ایک ایڈووکیٹ ہیں انہوں نے فیصلہ کیا کہ نہیں اس معاوضے پر یہ کام نہیں کرنا۔ایک انٹرویو میں جارج کلونی نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ ان کے پاس کافی پیسے ہیں۔۔ گہری پرسکون نیند کے ایک منٹ کے عوض بھی 35 ملین ڈالر  کی پیشکش  کبھی قبول نہیں کروں گا ۔ 

یادرہے جارج کلونی نے حال ہی میں'' نیسپریسو کافی '' کے اشتہار میں کام کے عوض ریکارڈ 40 ملین ڈالر معاوضہ وصول کیا ہے جبکہ اپنی  ٹکیلا کمپنی  کے برانڈ ''کاسامیگوز'' کا سودا انہوں نے ایک ایک بلین ڈالر میں کیا ہے ۔

ان کی دولت کا اندازہ 500 ملین ڈالر کے لگ بھگ لگایا جاتا ہے انہیں 2018 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکارو ں میں سرفہرست رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں