لاہور ہائیکورٹ سے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری

3 Dec, 2021 | 05:21 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ  3 سے 17 تک کے عہدوں پر بھرتیوں کیلئے 320 اسامیوں پر درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدوار 6 دسمبر تک صرف آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں، گریڈ 17 میں پرسنل اسسٹنٹ کیلئے 18 اسامیوں پر درخواستیں طلب، گریڈ 17 میں سٹینوگرافر کے عہدے کیلئے 12، 2 آئی ٹی سپروائزرز، 1 اسسٹنٹ مینیجر کیفیٹریا اور 18 ایڈمن آفس کوآرڈینیٹر کی اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔  

اسسٹنٹ لائبریرین اور لائبریری اسسٹنٹ کیلئے 2، 2، اسسٹنٹ آئی ٹی کی 7 اسامیوں اور کیئر ٹیکر کی ایک اسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسی طرح 1 سافٹ ویئر ٹیکنیشن رائٹر اور 4 ہارڈ ویئر ٹیکنیشن، نیٹ ورک ٹیکنیشن کی 3 اور ٹیکنیکل ایڈوائزر کی ایک اسامی پر بھی درخواستیں طلب کی گئی۔

ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 59، آفا کوآرڈینیٹر کی 104 اور دیگر عہدوں کی اسامیوں پر بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں