(شہزاد خان ابدالی)ضلعی انتظامیہ کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،شالیمار میں مارکیز اور شادی ہال کو سیل کردیا، متعدد علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، درجنوں ریڑھیاں، ٹھیلے اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تہنیت بخاری کی ہدایات پر شادی ہالز اور مارکیز میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی کی چیکنگ کرنیوالے سکواڈ نے کارروائیاں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، ون ڈش کی خلاف ورزی پر سلک مارکی اور العین بینکوئیٹ ہال کو سیل کیا گیا۔
دوسری جانب مین جی ٹی روڈ پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں کی جانب سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا،ٹیمز نے تجاوزات کا سامان قبضے میں لے لیا، تجاوزات کیخلاف آپریشن باغبانپورہ گھاس منڈی سٹاپ، شالامار چوک ،حق نواز روڈ اور باغبانپورہ بازار میں کیا گیا۔