ویب ڈیسک :سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب کراچی سے ہیک کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر اکاؤٹ کراچی سے ہیک کیا گیا اور پھر کروم ڈیسک ٹاپ سے لاگ ان کیا گیا۔سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایڈریس پاکستان میں متعلقہ اداروں کو تحقیقات کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی مذکورہ ٹویٹ میں ایک گلوکار کا ریمکس موجود تھا۔ گانے کے بول مہنگائی کی صورتحال بیان کرتے ہیں جبکہ ساتھ میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا حصہ کاٹ کر گانے میں شامل کیا گیا ہے۔