ڈالر نے پچھلےتمام ریکارڈ توڑ دیے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر

3 Dec, 2021 | 03:40 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ڈالرنے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، انٹربینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگاہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 177 روپے پر پہنچ گیا۔7مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپےپر تھا۔7 ماہ سے کم عرصے میں انٹربینک میں ڈالر24 روپے 72 پیسے مہنگاہوچکاہے ۔
،بینکنگ ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی درآمدی بل پر تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے زخائر 24.38 کروڑ ڈالر کمی سے 16 ارب ڈالر رہ گئےہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق نومبر2021میں 7ارب 84 کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدات پر روپیہ دباو کاشکار ہے۔

مزیدخبریں