عابد چودھری: ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہری وارڈنزکو چکمہ دے سکتے ہیں کیمروں کو نہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے بھی ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار کے چالان شروع کر دئے۔
سیف سٹی اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی پر شہریوں کے 2 ہزار کے چالان شروع کر دئے ہیں۔ مزنگ کے رہائشی قیصر کو ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار کا چالان بھجوا دیا۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے کیمروں کی آنکھ سےبچ نہیں سکیں گے۔ اس سے قبل ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار کا چالان کر رہی تھی۔ ٹریفک پولیس نے 13 روز میں ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار کے 18ہزار چھ سو ستر چالان کئے ہیں۔
؎