سٹی 42: شہر میں کرائم کی بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے نئے تھانے بنائے جانے کی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ۔ پانچ نئےپولیس اسٹیشنز اور دو پولیس سٹیشنز کو ختم کرنے کے ساتھ تھانوں کی حددودکا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ۔
لاہور پولیس کی جانب سےتھانوں کی ورکنگ کوبہتربنانے،موجودہ وسائل کی تقسیم اورمزید وسائل حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں جس کے تحت نئے پانچ پولیس سٹیشن بنانے کی تجاویز سامنے اگئیں جس کے تحت تھانوں کی حد بندی اور نئے تھانے بنانے کی تجویز زیر غور ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق نئے تھانے بنانے کے لیے حکومت سے منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کاہنہ تھانہ کا علاقے صوئے اصل اور نشتر کالونی کے علاقے میں سبزی منڈی کے قریب پولیس سٹیشن بنانے کی تجویز تیار کی کا رہی ہے اسی طرح رائیونڈ میں جیا بگا ، شاہدرہ میں سگیاں چوک کے قریب پولیس سٹیشن بنانے کی تجویز دی جا رہی ہے جبکہ گلشن اقبال اور اقبال ٹاون تھانے کی حدود کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا
ایسے پولیس سٹیشن جہاں کرائم کم ہے انکو ختم کر کے ایک بڑا پولیس سٹیشن بنا دیا جائے گا ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رنگ محل اور موچی گیٹ پولیس سٹیشن کی جگہ ایک ہی پولیس سٹیشن بنانے کی تجاویز دی جا رہی ہے تاکہ وسائل کا ٹھیک استعمال کیا جا سکے ۔ لاہور پولیس ورکنگ پیپرز تیار کر کے آئی جی آفس کو بھجوائے گی اور تھانوں کی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد نئے پولیس سٹیشن بنائے جا سکیں گئے۔