پاکستانی سفارتخانہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک، وزیراعظم نشانے پر

3 Dec, 2021 | 01:27 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: سربیا میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا، دفتر خارجہ نے معاملے کی انکوائری شروع کردی۔

فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا برائے وزیراعظم ڈاکٹر ارسلان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہیکر نے لکھا ہے کہ مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، حکومت مزید کتنی دیر خاموش رہے گی۔

ہیکر نے مزید لکھا کہ ہمیں تین تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، ہمارے بچوں کو فیسیں ادا نہ کرنے پر اسکولوں سے نکال دیا گیا ہے۔ کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ 

دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے بھی ایک ٹویٹر پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ ٹویٹ کئے گئے پیغامات کا پاکستانی سفارخانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں