ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 7 دسمبر تک تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا جبکہ عدالت نے ایم ٹیگ کی خریداری کیلئے زیادہ سے زیادہ بوتھ بنانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ روڈ یوزرز کو ایم ٹیگ خریداری کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے، ایم ٹیگ کے بغیر والی گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا سب سے بڑا سبب ہیں۔ قومی شاہراہوں پر ایم ٹیگ لازمی قرار دینے کی تشہیر بھی کی جائے، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔