یاسر حسین کا اقرا عزیز کیلئے پیار بھرا پیغام

3 Dec, 2021 | 11:45 AM

گلبرگ (زین مدنی ) معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی سالگرہ کے ایک روز بعد اہلیہ اقرا عزیز کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔

 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یاسر حسین نے سال 2020 اور 2021 کی تصاویر کا موازنہ کیا، انہوں نے تحریر کیا کہ وقت کی تیزی کا احساس اس کے گزرنے کے بعد ہی ہوتا ہے، یاسر نے مزید لکھا کہ ایک لمحہ آپ زندگی سے سیکھ رہے ہوتے ہیں اور دوسرے لمحے آپ کے پاس کوئی سیکھنے والا آجاتا ہے۔ 

سالگرہ کے تحفے پر انہوں نے لکھا کہ ویسے تو تم کبیر کی شکل میں اس سالگرہ کا تحفہ دے ہی چکی ہو، لیکن تم نے میرے اور کبیر کے لیے جو کیا اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، آخر میں یاسر نے اہلیہ سے سوال پوچھا کہ سالگرہ کی خوشی میں انسان جذباتی ہو ہی جاتا ہے، ہے ناں!۔

مزیدخبریں