ایل ایل ایم انٹری ٹیسٹ کا مقام اور شیڈول تبدیل

3 Dec, 2021 | 11:36 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ایل ایل ایم کے انٹری ٹیسٹ کی جگہ کا شیڈول تبدیل ،انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی لاء کالج کی بجائے پنجاب یونیورسٹی امتحانی سنٹرز وحدت روڈ پر منعقد ہوگا۔
 پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ایل ایل ایم کے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی لاء کالج کی بجائے پنجاب یونیورسٹی امتحانی سنٹرز وحدت روڈ پر منعقد ہوگا۔  یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق  ایل ایل ایم انٹری ٹیسٹ میں  903 طلبہ  حصہ لیں گےجبکہ   ٹیسٹ 4 دسمبر کو ہی لیا جائے گا ۔  پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں اڈمیشن حاصل کرنےکی آخری تاریخ 29 نومبر تھی، انٹری ٹیسٹ  کیلئے اہل طلبہ کی لسٹ لاء کالج میں نوٹس بورڈ پر 2 دسمبر کو آویزاں کی گئی  تھی۔

مزیدخبریں