زین مدنی حسینی: نامور ڈھولچی پپو سائیں مرحوم کے صاحبزادے قلندر عباس کو ان کاجانشین مقرر کردیاگیا ۔شاہ جمال دربار کے احاطے میں ان کی دستار بندی ہوئی جس کے بعد انہوں نے روایتی ڈھول پرفارمنس پیش کرکے خوب سماں باندھا ۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول پلیئر پپوسائیں مرحوم کےصاحبزادے قلندرعباس کواپنےوالدکاجانشین مقررکیا گیاجس کی باقاعدہ تقریب شاہ جمال دربار میں ہوئی جہاں پپوسائیں نے ڈھول بجاکراصل شہرتحاصل کی قلندرعباس کاکہناتھاکہ وہ اپنےوالدکےفن کو زندہ رکھیں گے.
معروف شو آرگنائزر عمران شہزادہ نے دستار بندی کی اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔عمران شہزادہ کا کہنا تھا کہ پپو سائیں کا نام ڈھول پرفارمنس میں ہمیشہ زندہ رہے گا, پپو سائیں کے مینجر اور معروف ڈرمر ثقلین عباس کا کہنا تھا کہ پپو سائیں مرتے ہوئے اپنے بیٹے کا ہاتھ ان کے ہاتھ میں دے گئے تھے اور وہ پپو سائیں کی طرح ان کے بیٹے کو بھی مینج کریں گے.
جانشینی کے بعد قلندر عباس نے احاطہ شاہ جمال دربار میں پرفارم کرکے خوب سماں باندھا. پپو سائیں نےڈھول نوازی کو فن جیسا عروج بخشا قلندر عباس اس عروج کو زندہ رکھنے کے خواہاں ہیں ۔