ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور پولیس افسر سی سی پی او کا شکار بن گیا

ایک اور پولیس افسر سی سی پی او کا شکار بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایک اور ڈی ایس پی، سی سی پی او  لاہور محمد عمر شیخ کا شکار بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لیگل زیارت وٹو کو لاہور سے سرینڈر کر دیا گیا ۔ڈی ایس پی لیگل سے ایک مقدمہ کے بارے میں لیگل رائے مانگی گئی تھی۔ڈی ایس پی لیگل نے ملی بھگت سے خود ہی انکوائری کر کے ملزمان کو فائدہ پہنچایا۔ سی سی پی او نے ڈی ایس پی لیگل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔

دوسری جانب ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کے بعد اب لاہور پولیس میں محرر بھی تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ سی سی پی آو آفس نے پچاس ہیڈ کانسٹیبلز کی لسٹ ڈی آئی جی اپریشنز کو بھجوا دی اور انہیں کہا گیا کہ اس لسٹ کے مطابق محرر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبلز کے انٹرویو کر کے تھانوں میں تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہر کے تمام تھانوں میں انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کے محرر تبدیل کیے جائیں گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer