ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نےلیکچررز کی مستقل بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا

حکومت نےلیکچررز کی مستقل بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو ) گریجویٹس کیلئے بڑی خبر، پنجاب حکومت کا لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں میں 26سو لیکچررز کی مستقل بھرتیوں کا فیصلہ، پبلک سروس کمیشن آئندہ ماہ اشتہار جاری کرے گا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب نے لیکچررز کی خالی آسامیوں پر مستقل بھرتیوں کیلئے سمری تیار کر لی ہے، کالجوں میں لیکچررز کی خالی آسامیوں پر مستقل تقرریاں کی جائیں گی، ڈی پی آئی کالجز 2600 لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے سمری ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کرے گی، جنوری کے پہلے ہفتے تک لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال ہوگی، ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے مطابق لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔

مضامین کی فہرست محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کی جائے گی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن ارم بخاری سمری کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سے حاصل کریں گی جس کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کو کالجوں میں 2600 لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے ریکوزیشن کی جائے گی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer