ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی ارجنٹ تصدیق کی سروس بند کر دی

 ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی ارجنٹ تصدیق کی سروس بند کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی ارجنٹ تصدیق کی سروس بند کر دی ،کورونا وائرس کے باعث کمیشن نے دفتر آکر پانچ ہزار روپے فیس کے عوض ارجنٹ ڈگری کی سہولت بند کر دی ہے۔ 
 
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی پاکستان نے یونیورسٹیوں کے گریجویٹس کی ڈگریوں کی ارجنٹ تصدیق کی سروس کو معطل کر دیا ہے ۔ لاہور ریجن میں ایچ ای سی 5ہزار روپے فیس کے عوض روانہ 25 ڈگریوں کی ارجنٹ تصدیق کی جاتی تھی۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نارمل فیس کیساتھ بذریعہ کوریئر ڈگریوں کی تصدیق جاری رہے گی۔

ایچ ای سی 800 روپے نارمل فیس کی وصولی پر ایک ڈگری تصدیق کرتا ہے۔ ایچ ای سی کا ریجنل دفتر نو مہینوں سے کورونا وائرس کے باعث بند ہے۔ کمیشن نے امیدواروں کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ ارجنٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے نارمل فیس کی ادائیگی سے کوریئر سروس کے ذریعے سے اپنی ڈگریاں تصدیق کیلئے ایچ ای سی ارسال کر سکتے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer