سونا مہنگا ہونے سے فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی

3 Dec, 2020 | 05:44 PM

Raja Sheroz Azhar

(خان شہزاد ) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار رہا ۔جمعرات کے روزسونا 600روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔ سونے کے صارفین اور جیولرز نے سونا مزید مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں میں سونا 600روپے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار800روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سون 1لاکھ1ہزار 566روپے میں فروخت کیا گیا اسی طرح 21قیراط فی تولہ سونا 96ہزار 950روپے میں فروخت ہوا اسی طرح چاندی 20روپے فی تولہ مہنگی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1200 رہی۔ جیولرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ تجارت کیلئے تباہ کن ہے اس سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

گزشتہ روز  صرافہ بازاروں میں سونا 800روپے مزید مہنگا ہوا تھا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار200 روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ1ہزار 16روپے میں فروخت کیا گیا تھا اسی طرح 21قیراط فی تولہ سونا 96ہزار 425روپے میں فروخت ہوا جبکہ چاندی 20روپے فی تولہ مہنگی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1200 رہی تھی۔

مزیدخبریں