’’ بینک کی موجودہ پالیسیوں اور قوانین میں ترامیم لا کر صارفین کیلئےمفید بنائیں گے‘‘

3 Dec, 2020 | 06:55 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و کوآپریٹوز راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب پروونشل کوآپریٹوز بنک کی تنظیم نو کر کے اسے زراعت اور کسان کی بہتری کے لیے فعال ادارہ بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   صوبائی وزیر راجہ بشارت کی زیر اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیکریٹریی کوآپریٹوز اورکوآپریٹوز بینک کے سربراہ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوآپریٹوز بینک کی صوبہ بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں 150 شاخیں ہیں جبکہ اس کا بورڈ آف گورنرز 2005 ء سے فنکشنل نہیں ہے.

راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ نئے بورڈ کی تشکیل اورخالی آسامیوں پربھرتی سمیت دیگر اہم امور تین ماہ میں نمٹانے جائیں،  انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق بینک کو صحیح معنوں میں کارآمد بنائیں گے اور اس کی بند پڑی شاخیں کھولیں گے.

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بینک کی موجودہ پالیسیوں اور قوانین میں ترامیم لا کر صارفین کے لیے مفید بنائیں گے. انہوں نے ہدایت کی کہ بینک کے ساتھ منسلک جائدادوں کوناجائز قابضین سے واگذار کراکے ان کی شفاف نیلامی کا عمل فوری شروع کیا جائے اور کی گئی کارروائی کی باقاعدہ رپورٹ انہیں بھجوائی جائے.

مزیدخبریں