کورونا وائرس کے باوجود پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ کی تاریخ طے

3 Dec, 2020 | 07:55 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے باوجود پنجاب پولیس میں بھرتی کے لیے امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ کے لیے بلا لیا گیا۔ پانچ اور6 دسمبر کوتحریری امتحان کے لیے صوبہ بھر میں 59 امتحانی مراکزمیں 45ہزار سے زائد امیدوارٹیسٹ دیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں بھرتی کے پہلے مرحلے میں 7ہزار سے زائد ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے جبکہ 38ہزارسے زائد امیدوار جسمانی پیمائش اورمیڈیکل ٹیسٹ پاس کرنے والوں کوتحریری امتحان کے لیے دن اور امتحانی مراکزکی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

ٍ

5دسمبرکو ٹریفک اسسٹنٹس کے امتحان کے لیے لاہورکے 4 سمیت صوبہ بھر میں 9 مراکزقائم کئے گئے ہیں۔ 6 دسمبرکو کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کے لیے لاہور میں 9 سمیت صوبہ بھر 42امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

جسمانی پیمائش اورمیڈیکل میں پاس ہونیوالے ہزاروں کی تعداد میں امیدوارامتحان دیں گے۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے جبکہ پولیس خود امتحانی مراکزمیں ہزاروں امیدواروں کو بلا رہی ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42904 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3499 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 39افراد انتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 8.16 فیصد رہی۔

 

مزیدخبریں