ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 5دن رہ گئے

سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 5دن رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5دن باقی رہ گئے، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کا مطالبہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5دن باقی رہ گئے ہیں۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کے لیے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا ہے۔

صدر پاکستان ٹیکس بار آفتاب حسین ناگرہ اور جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث کاروباری طبقے اور تنخواہ دار ملازمین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ ایف بی آر نے 31جنوری تک توسیع نہ دی تو لاکھوں ٹیکس گزار گوشوارے جمع کرانے سے قاصر رہ جائیں گے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے تنخواہوں اور خریداریوں کی مد میں ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے 74 لاکھ افراد کا ڈیٹا اور ناقابل ٹیکس آمدن ظاہر کرنے والے 10لاکھ شہریوں کی قابلِ ٹیکس آمدن کے شواہد اکٹھے کرلئے۔

ایف بی آر کے اعدوشمار کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز حاصل کرنے والے ایک لاکھ 5 ہزار کاروباری افراد اپنے گوشوارے جمع نہیں کروارہے ہیں۔قابل ٹیکس آمدن کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز اور درست معلومات چھپانے والے فائلرز کیخلاف 8 دسمبر کے بعد کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer