5 فیصد مارک اپ پر قرض دینے کا فیصلہ

3 Dec, 2020 | 11:26 AM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کیلئے وسائل کی فراہمی کیلئے 7 بینکوں کا کنسورشیم قائم کردیا گیا، قرض لینے والوں سے صرف 5 فیصد سے مارک اپ وصول کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

وائس چیئرمین ایس ایم عمران اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ سے بینکوں کے اعلیٰ افسروں نے ملاقات کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رانا ٹکا خان، چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف انجینئر عبد الرزاق چوہان، ڈائریکٹر فنانس محمداختر اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی، ملازمین کو اپارٹمنٹس کیلئے مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بینکوں کی طرف سے ملازمین کو اپارٹمنٹس کیلئے   80 فیصد لاگت مہیا کرنے کی پیشکش کی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے احکامات پر ملازمین کو کم شرح پر قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اپارٹمنٹس کیلئے قرض لینے والوں سے صرف5 فیصد سے مارک اپ وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ملازمین سے اس رقم کی وصولی ماہانہ آسان اقساط میں کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔

 اجلاس میں حبیب بینک، پنجاب بینک اور فیصل بینک کے نمائندے شریک ہوئے، بینک الفلاح، یوبی ایل، میزان بینک اور نیشنل بینک کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں کراچی سے بعض بینکوں کے نمائندوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تاریخی ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لیے پنجاب حکومت نے فاٹا کے نئے آرڈیننس 2020 کی اب منظوری بھی دے دی ہے، نئےآرڈنینس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز لو اِنکم سوسائٹیز سے صرف 20 پلاٹ دے کر ہر طرح کی چھوٹ حاصل کر سکیں گی، اس نئے آرڈنینس کے مطاق لو انکم سوسائٹی بنانی ہے تو20 فیصد گھر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو دینا ہوں گے۔

مزیدخبریں