ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ کے افسران کا دیر سے دفتر آنا معمول بن گیا

محکمہ خزانہ کے افسران کا دیر سے دفتر آنا معمول بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ میں افسران کا دیر سے دفتر آنا معمول بنالیا۔ افسران کی عدم موجودگی کے باعث انتظامی امور متاثر ہونے لگے۔
 
محکمہ خزانہ میں انتظامی امور سست روی کا شکار ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق انتظامی امور افسران کےتاخیر سے دفتر آنے کے باعث متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ خزانہ میں سیکرٹری سےلے کر چپڑاسی تک کوئی بھی ملازم وقت پر دفتر نہیں آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ ظہور حسین اکثردفتر دیر سے آتے ہیں ۔اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ یونس ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان یوسف، ڈپٹی سیکرٹری سارہ حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری توصیف دلشاد کھٹانہ بھی ہمیشہ دیر سے دفتر آتے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے افسران کی دفاتر میں عدم موجودگی سے محکمانہ اموربری طرح متاثر ہو رہےہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات سمیعہ سلیم کی قیادت میں وفد کا پنجاب منرل کمپنی کا دورہ،سمیعہ سلیم کی زیرصدارت اجلاس بھی منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات سمیعہ سلیم کی قیادت میں وفد نے پنجاب منرل کمپنی کا دورہ کیا، سمیعہ سلیم نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ معدنیات کے ذیلی ادرے کا پہلا دورہ کیا، انہوں نے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری معدنیات عاتکہ بخاری، سی ایف او فیصل رانا، جی ایم سپورٹ وقاص ارشد اور سعید اوپل سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کو پی ایم سی کی ورکنگ اور منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، سمیعہ سلیم کا کہنا تھا کہ خام لوہے کے ذخاٸر کی تلاش کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر پنجاب منرل کمپنی مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے خام لوہے کے ذخاٸر کی تلاش کے دوسرے مرحلے کا کام تیز کرنے، انویسٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی ہدایت کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer