ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد

ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) حکومت پنجاب نے ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد کردی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کرسکتے ہیں، کھانے کے لیے بیٹھنے کا انتظام ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جائے گا، بیٹھنے کے لیے لگائے جانے والے میز اور کرسیوں میں ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلہ رکھا جائے گا، کھلی جگہوں پر بھی کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے، بار بار ہاتھ دھونے، بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ تمام ایس او پیزپر لازمی عمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 778 نئے کیسز اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، کورونا وبا کے دوران پنجاب بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 120356 اور اموات 3066 ہوچکی ہیں جن میں سے 59231 مریض اور 1216 اموات لاہور میں رپورٹ ہوئی ہیں اور صوبے بھر میں لاہور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں 306 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 98 آئی سی یو اور 29 وینٹی لیٹرز پر چلے گئے، پنجاب میں  کورونا سے متاثرہ 98825 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer