لاکھوں روپے مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری تھانے پہنچ گیا

3 Dec, 2019 | 11:25 PM

Arslan Sheikh
Read more!

 ( وقاص احمد ) مساجد سے جوتے چوری ہونا تو معمول کی بات ہے مگر اسکا مقدمہ درج ہونا تھوڑا حیران کن ہے۔ سول لائن پولیس نے تاجر رہنما کے بیٹے کا قیمتی جوتا چوری ہونے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

سابق چیئرمین آل پاکستان مرچنٹ ایسوسی ایشن باؤ بشیر کے بیٹے کے جوتے مسجد سے چوری ہونے کا مقدمہ بیس روز بعد درج کر لیا گیا۔ شیراز بشیر تھانہ سول لائنز کی حدود میسن روڈ پر واقع مسجد سے نماز پڑھ کر نکلا تو تب تک چور اسکے جوتے لے اڑا تھا۔

پولیس والے اس وقت حیران رہ گئے جب شہری نے بتایا کہ اس کے جوتے ایک لاکھ روپے مالیت کے تھے، شہری کے مہنگے جوتوں کی تلاش کیلئے مسجد کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد بھی لی جا رہی ہے۔

شہری شیراز بشیر نے بتایا کہ چوری سے بچانے کیلئے اس نے دونوں جوتے الگ الگ رکھے تھے لیکن چور پھر بھی جوتے لے اڑا۔ پولیس اس کے مہنگے جوتے بازیاب کرائے۔

مزیدخبریں