"نئی سرمایہ کاری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے"

3 Dec, 2019 | 11:00 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ایوان صنعت و تجارت ملتان اور فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں کیں، اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ چمڑے کی برآمدات بڑھا کر کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کاروبار سے وابستہ تاجروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔ 

تاجروں اور صنعتکاروں نے اپنی صنعتوں سے متعلقہ مسائل سے وزیرصنعت کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر کی صنعتکاروں اور تاجروں کو ان کے جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ اسلم اقبال نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات بڑھانا اور نئی سرمایہ کاری لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کے قریب 200 ایکڑ رقبے پر فرنیچر سٹی کے قیام کے لئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی- اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے کے لئے بیرون ممالک ویئر ہاؤسز کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں