لالی وڈ انڈسٹری میں نئی فلموں کا بحران پیدا ہوگیا

3 Dec, 2019 | 10:25 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئی فلموں کا بحران، ریلیز ہوئی فلم باجی کو دوبارہ سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ، فلم چھ دسمبر سے شہر سمیت ملک بھر کے سینما گھرو ں میں ریلیز کی جائے گی۔

سینما گھروں میں نئی فلموں کے بحران کے بعد پرانی فلمیں دوبارہ سے ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ اسی سلسلے میں لالی وڈ کی اسی سال جون میں ریلیز ہونے والی فلم باجی کو دوبارہ سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کے ڈسٹری بیوٹرز نے فلم کو چھ دسمبر کو دوبارہ سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ میرا، آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، نشو بیگم، عرفان کھوسٹ، نیئر اعجاز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزیدخبریں