اندھے پن کی سب سے بڑی وجوہات سامنے آگئیں

3 Dec, 2019 | 06:12 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) شوگر اور بلڈ پریشراندھےپن کی سب سے بڑی وجوہات، ماہرین امراض چشم کہتے ہیں کہ بروقت تشخیص سے اندھے پن کا علاج ممکن ہے، پیدائش کے وقت، پانچ برس اور پھر گیارہ سال کی عمر میں بچوں کی آنکھوں کا چیک اپ لازمی کرانا چاہیے۔

ماہرین امراض چشم کے مطابق ملک میں 15 لاکھ افراد اندھے پن کا شکار ہیں، 54 فیصد اندھا پن سفید موتیا سے ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ شوگر اور بلڈ پریشر کا عارضہ ہے اور دن بدن اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کہتے ہیں کہ سفید موتیے کا علاج آسان مگر کالا موتیا اور کارنیا میں سفیدی جیسے امراض کی صرف بروقت تشخیص پر ہی علاج ممکن ہوسکتا ہے۔

ماہرین امراض چشم کے مطابق بینائی خدا تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کو محفوظ بنانے کیلئے چالیس برس سے زائد عمر کے افراد کو سال میں ایک مرتبہ آنکھوں کا چیک اپ لازمی کرانا چاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹراسد اسلم خان کہتے ہیں والدین بچوں کی آنکھوں کا باقاعدگی سے چیک اپ کرائیں تاکہ اگر کوئی مرض لاحق ہے تو بروقت پتہ چل سکے۔

ماہرین امراض چشم کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے آنکھوں کی الرجی ہوسکتی ہے جس سے بچنے کیلئے آنکھوں کو بار بار پانی سے دھویا جائے۔

مزیدخبریں