’’اپوزیشن والوں نے اپنے قائدین کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی عینکیں پہنی ہیں‘

3 Dec, 2019 | 06:07 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: پنجاب کی وزارت اطلاعات نے وزیراعلی عثمان بزدار کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والوں نے اپنے قائدین کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی عینکیں پہنی ہوئی ہیں، انہیں عثمان بزدار کی کارکردگی کہاں نظر آئے گی۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے وزیراعلی آفس کا بجٹ ساٹھ فیصد کم کیا ہے، سابق وزیراعلی کے عزیزو اقارب کی سکیورٹی کی مد میں 55 کروڑ کے بجٹ کو 28 کروڑ، تحائف اورمہمان نواز فنڈ گیارہ کی بجائے تین کروڑ روپے کیا۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے اپنے قائدین کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی عینکیں پہنی ہوئی ہیں، مولانا فضل الرحمن کی دو کمزوریاں ہیں انہیں سوجی کا حلوہ اور نوٹوں کا جلوہ پسند ہے جبکہ شہبازشریف اور نوازشریف کو سیمنٹ اور سریا پسند ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، حکومت پانچ سال پورے کرے گی، انہوں نے شہباز شریف کی نیب میں جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے سوال کا جواب میں کہا کہ جنہوں نے کھائیں گاجریں انکے پیٹ میں مروڑ اٹھیں گے۔

مزیدخبریں