لیسکو نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی مہم تیز کردی

3 Dec, 2019 | 06:00 PM

Shazia Bashir

شاہد ندیم: لیسکو نے موسم گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی مہم تیز کر دی، فروری سے قبل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

موسم گرما کے آغاز کیساتھ ہی شہر کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے واقعات سے بچانے کے لئے لیسکو نے انتظامات شروع کر رکھے ہیں، لیسکو نے شہر کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں سے ٹکرانے والی ٹہنیوں کی کٹائی کا عمل مکمل کر لیا ہے، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کہتے ہیں کہ سسٹم کی آپ گریڈیشن کے لئے سٹورز میں میٹریل کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر کے ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی مستحکم۔کیا جا رہا ہے، شہر میں متعدد مقامات پر گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت سے اراضی خریدی جا رہی ہے۔

لیسکو کی طرف سے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو ٹرپنگ سے بچانے کے لئے ہونے والے اقدامات رواں سال موسم گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں