(قیصر کھوکھر) تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، ایک ماہ بعد ہی کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمدگھمن کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
حکومت پنجاب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کو فوری طور پر کمشنر گوجرانوالہ تعینات کردیا، ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے اور ڈی ایم جی افسر آمنہ منیر کو ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ لگا دیاگیا، سیکرٹری لائیوسٹاک کی خالی آسامی پرندیم ارشاد کیانی کو سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کر دیا گیا۔