سرکاری سکولوں نے سکیورٹی ایس او پیز کے پرخچے اُڑا دیئے

3 Dec, 2019 | 12:42 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) واک تھرو گیٹ ہیں، نہ نائٹ ویژن کیمرے، سکینرز غائب، بنکرز غیر موجود، سکیورٹی گارڈز اسلحہ کے بغیر تعینات، سرکاری سکولوں نے سکیورٹی ایس او پیز کے پرخچے اڑا دیئے، 129 انتہائی حساس سکولوں میں سکیورٹی کا فقدان، محکمہ داخلہ نے ہوشربا رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ داخلہ کی آڈٹ رپورٹ نے انتہائی حساس سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کا پردہ چاک کردیا، محکمہ داخلہ لاہور اور پنجاب کے 4 ہزار 8سو 49 سکولوں کی سکیورٹی پر ماہ اکتوبر کی رپورٹ جاری کردی، لاہور کے 129 انتہائی احساس سرکاری سکولوں میں سکیورٹی ایس او پی کا فقدان ہے۔

رپورٹ میں واک تھرو گیٹ، نائٹ ویژن کیمرے، سیکنرز، بنکرز، کنکریٹ بیریز، اسلحہ سمیت گارڈز کا فقدان اور روف سکیورٹی، سنائپرز، وائرلیس سیٹ کی عدم موجودگی کا انکشاف کیا گیا، لاہور میں ماہ اکتوبر کے دوران ایس او پی کے مطابق کومبنگ آپریشن بھی نہ کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کی سکیورٹی پر محکمہ داخلہ کا ہوش اُڑانے والے انکشافات ہوئے ہیں، پنجاب میں ایک ہزار سے زائد سرکاری اکیڈمک بلاک چار دیواری سے محروم ہیں، 4210 سکولوں میں واک تھرو گیٹس ہی مہیا نہیں کیے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 6 سو 26 سرکاری سکولوں میں کوئی بنکر موجود ہی نہیں، 2 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈ اسلحہ کے بغیر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ تین ہزار 337  سکولوں میں وائرلیس سیٹ ہی مہیا نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں