"باجی" نے میرے فلمی کیریئر کو نیا موڑ دیا: آمنہ الیاس

3 Dec, 2019 | 11:54 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم "باجی" نے میرے فلمی کیریئر کو نیا موڑ دیا ہے،  فی الحال فلموں میں زیادہ مصروف ہوں۔

 ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم باجی کی شاندار کامیابی نے میرے فلمی کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا ہے اور فلم نگری میں میری پہچان کرائی ہے، فی الحال فلموں میں زیادہ مصروف ہوں، اس لئے ماڈلنگ اور ڈراموں کیلئے اتنا وقت نہیں ملتا۔

آمنہ الیاس نے مزید کہا کہ اپنی نئی فلم کی تیاری میں مصروف ہوں جس کی شوٹنگ جلد اسلام آباد میں ہوگی امید ہے فلم آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔

مزیدخبریں