(قذافی بٹ) گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کی ملاقات، چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ عوام کے مسائل جلد ازجلد حل ہوں، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے بلدیاتی سسٹم میں ترامیم کی جارہی ہیں جسے جلد منظوری کے لیے پیش کر دیا جائےگا۔