امریکی قونصل جنرل کی لاہور چیمبر آمد

3 Dec, 2018 | 09:41 PM

Arslan Sheikh
Read more!

(توقیر اکرم) امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلج کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد، صدر الماس حیدر سے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی و معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلج نے لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، خالد عثمان، ادیب اقبال شیخ، امجد علی جاوا، ڈاکٹر شاہد سمیت ایگزیکٹو اراکین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی امور پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک کے نجی شعبہ کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے، تجارتی وفود کے تبادلے اور نمائشوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاملات سے ملکی معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

امریکی قونصل جنرل سے ملاقات میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر اور دیگرعہدیداران کی جانب سے امریکی قونصل کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزیدخبریں