(عمران یونس) مچھلی فروشوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ،مون مارکیٹ میں ارشد لاہوری،حاجی سرداراورگڑھی شاہو میں جھولے لعل فش کارنر سمیت 5 فش پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبہ بھرمیں مجموعی طور پر323 فش پوائنٹس کی چیکنگ کی،ناقص تیل کے استعمال پر5 فش پوائنٹس کو سیل کیا گیا،استعمال شدہ گندے تیل میں مچھلی فرائی کر کے مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان کے مطابق استعمال شدہ آئل کو دوبارہ خوراک کی تیاری میں استعمال کرنا سنگین جرم ہے،صفائی کےغیر معیاری انتظامات پر24پوائنٹس کو6لاکھ سے زائد کے جر مانےعائد کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 229فش پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری ہوئے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے29 پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس بھی اپلائی کرائے۔