ہوشیار خبردار، ہیلمٹ چھوٹ کا وقت ختم پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا

3 Dec, 2018 | 10:59 AM

M .SAJID .KHAN

لاہور(24نیوز)  پنجاب میں موٹر سائیکل  پربیٹھنے والے ہرشخص کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، ہیلمٹ پہننے پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موٹر سائیکل  پربیٹھنے والے ہرشخص کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا، آج سے موٹر سائیکل  پر دونوں  سواروں کو ہیلمٹ پہننا ہو گا  خلاف ورزی کی صورت میں چالان کیا جا ئے گا ، جبکہ آٹو مارکیٹ میں  خواتین  اور بچوں کے لئے ہیلمٹ موجود ہی نہیں ہیں،  حکومت پنجاب کے اس اقدام پر خواتین  کو مشکل کا سامناہے۔

خواتین کاکہناتھاکہ دوسری سواری کے لیے ہیلمٹ کی پابندی بلا جواز ہے، کم ازکم خواتین اوربچوں کو چھوٹ دینی چاہیے،ان کے لیےہیلمٹ کا استعمال مشکل عمل ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک ہیلمٹ تو سمجھ آتی ہے اب پیچھے بیٹھا بھی ہیلمٹ پہنے گا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہیلمٹ کے قانون پر عمل درآمد اچھافیصلہ ہے لیکن اس کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے۔

سی ٹی او لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی کا کہنا تھا  کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کے لیے بغیر ہیلمٹ سکینڈ سیٹر کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا,ان کا کہنا تھا شہریوں کو چاہئے کہ اپنی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں