علی رامے : لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے ۔ آڈٹ ٹیم کی مانیٹرنگ رپورٹ نے سکول ایجوکیشن کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ ایک آڈٹ رپورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کے فقدان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔رپورٹ میں لکھا گیا کہ محکمہ ایجوکیشن پنجاب کے ماتحت سکولوں میں طلبہ فرنیچر ،صاف پانی اور واش رومز کی سہولیات سے محروم پائے گئے۔
آڈٹ ٹیم کے مطابق آڈٹ ٹیم نے گزشتہ دو سالوں میں سکولوں کی حالت زار پر محکمہ سکول ایجوکیشن کو آگاہ بھی کیا ۔۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیف ، پیما اور دانش سکولوں کے طلبہ کو سہولیات میسر ہیں۔ان تحفظات پر سکول ایجوکیشن سے جواب طلب کیا گیا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔